ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نواز شریف بچوں سمیت ملزم نامزد ;نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3اور اسحاق ڈار کے خلاف1ریفرنس دائر کرنے کی منظور ی دے دی

نواز شریف بچوں سمیت ملزم نامزد ;نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3اور اسحاق ڈار کے خلاف1ریفرنس دائر کرنے کی منظور ی دے دی

Thu, 07 Sep 2017 21:44:45  SO Admin   S.O. News Service

اسلام آباد،7ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دے دی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسزدائر کرنے کے معاملے پر چیئرمین نیب کی سربراہی میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہواجس میں شریف خاندان کے خلاف پارک لین اپارٹمنٹ،16آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ اسٹیل ملز کے ریفرنس جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثے ہونے پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے۔دو ریفرنسز کی منظوری کی نقول نیب راولپنڈی جبکہ دو ریفرنسز کی منظوری کی نقول نیب لاہور میں ارسال کر دی گئی ہیں۔ منظوری کے بعد اب چاروں ریفرنسز راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں گے۔ریفرنسز میں نواز شریف،حسن نواز،حسین نواز،مریم نواز اور کیپٹن صفدر باقاعدہ ملزم نامزد ہو گئے ہیں جبکہ اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار بھی ملزم نا مزد ہوئے ہیں۔


Share: